صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

نگراں وزیراعظم کو ہوابازی سے متعلق بریفنگ

این این آئی | بدھ 11 جولائی 2018 

اسلام آباد(این این آئی)نگراںوزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس میں ہوابازی ڈویڑن کے امور سے متعلق منگل کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، سیکرٹری ہوابازی ڈاکٹر اعجاز منیر، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی جی حسن بیگ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے مشرف رسول اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہوابازی نے اپنے ادارے کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور فضائی ٹریفک کو محفوظ بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اور محکمہ موسمیات سمیت مختلف اداروں کے امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایوی ایشن پالیسی سے متعلق بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا کہ 2015ء کی قومی ہوابازی پالیسی پر عملدرآمد کے دوران بہتری کے امور کی جو نشاندہی کی گئی اس کے تحت پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔