صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

عمران خان مغربی تہذیب مسلط کرنا چاہتے ہیں ' فضل الرحمن

نمائندہ صبح | بدھ 11 جولائی 2018 

سر ائے نورنگ (نمائندہ صبح)ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم پر مغر بی تہذ یب مسلط کر نا چاہتے ہیں تا ہم ایم ایم اے کے ہو تے ہو ئے عمر ان خان اپنے نا پا ک عزائم میں کبھی کا میا ب نہیں ہو سکتا ' اگر حق کو ووٹ دیا تو حق غا لب آئے گا اور با طل کو ووٹ دیا گیا تو با طل کی حکمرا نی آئے گی وہ یہا ں قلعہ گرا ونڈ نورنگ میں ایک بڑ ے انتخا بی جلسے سے خطا ب کر رہے تھے اس مو قع پر ایم ایم اے حلقہ پی کے 93 کے اُ مید وار انور حیات خان ، نورنگ کے نا ظم مو لا نا اعزاز اللّٰلہ، پیر فواد رضا ء زکوڑی، حا جی عزیز اللّٰلہ خان ،مو لا نا محمد ابر اہیم ادہمی، مو لا نا سمیع اللّٰلہ مجا ہد،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمفتی عرفان اللّٰلہ،حاجی عبدالصمدخان اورمولانااشرف علی سمیت بڑی تعداد میں جے یو آئی کے کا رکن اور شہر ی مو جود تھے انتخا بی جلسے میں خا نقاہ زکوڑی شر یف کے سجا دہ نشین پیر فواد رضا ء زکوڑی نے ایم ایم اے کے اُ مید وارو ں کی بھر پور حما یت کا اعلا ن کیا جلسے سے خطا ب کر تے ہو ئے مقر رین کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانی کے لئے توپ ،بندوق اور تلوار سے جنگیں لڑی جاتی تھیں تاہم اب حکومت کا فیصلہ عوام ووٹ کی پرچی سے کرتے ہیں بیشک یہ کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوتا ہے تاہم یہ قوموں کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسمبلی میں جب ختم نبوت کے قانون پر حملہ کیا گیا تو ہم نے اُس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک اور اسلام دشمن عناصر کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مغربی تہذیبوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے انہوں نے تین ماہ تک اسلام آباد میں قوم کی مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر ہماری عزتوں کا جنازہ نکال دیا ہے یہ کیسی غیرت ہے کہ عمران خان ہماری عزتیں تار تار کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود عوام نے اپنے گھروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائے ہیں تاہم عمران خان اور اُن کے ساتھی کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان میں مغربی تہذیب اور یہودیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم اُن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوکر اُن کے ہر ناپاک عزم کو خاک میں ملائیں گے انہو ں نے مز ید کہا کہ قر آن و سنت کے خلاف پنجا ب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیو ں میں جب قرارداد آیا تو ہم ان کے سا منے ڈٹ گئے اور ان کو بل پاس کر نے نہیں دیا آج دینی جما عتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور اس ملک میں اسلا می نظا م لا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ ایم ایم اے نے میر ٹ پر اُ مید وارو ں کو ٹکٹیں دی ہیں خا ص کر سا بق ایم پی اے انور حیات خان خان کی کا رکر دگی سے قا ئد ین خا صے مطمئن ہیں کیو نکہ انور حیا ت خان کو سینٹ انتخا با ت میں بھا ری بھر کم آفر ہوئی تا ہم اس نے اسے مسترد کر دیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔