صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پہلے ہی کہا تھا زرداری اب تمہاری باری ' عمران خان

سی پی پی | بدھ 11 جولائی 2018 

بونیر (سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہرحکومت دوچیزیں''خالی خزانہ اورفضل الرحمن'' چھوڑ کرجاتی ہے' نوازشریف کے بعدآصف زرداری کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا'جماعت اسلامی کا ن لیگ سے اتحاد سمجھ نہیں آیا،،سراج الحق نے میرے ساتھ مل کرنوازشریف پرکیس کیا تھا۔ وہ بونیرمیں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کیا پاناما کا انکشاف میں نے کیا تھا؟ کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ نوازشریف نے 300 ارب کی چوری کا جواب دینا ہے۔ باپ اور بیٹی کودوسال دفاع کا موقع دیا گیا۔ شریف فیملی نے عدالت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی،، عدالت میں جھوٹ بولا جعلی کاغذات دیے۔نوازشریف نے عدالت نے خط کے سوا کچھ نہیں دیا۔۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے امیر مقام کوبڑے بڑے ٹھیکے دیے۔ امیر مقام نوازشریف کا بغل بچہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کولوٹنا نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا تھا۔ دونوں نے اقتدار میں فائدے اٹھائے۔دونوں کے درمیان نورا کشتی اور فرینڈلی سیاست کا کھیل کھیلتے رہے۔ ہم نے دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تونوازشریف کوبچانے کیلئے آصف زرداری نے اس کا ساتھ دیا۔ پنجاب میں نوازشریف اور سندھ میں آصف زرداری گارڈ فادر ہے۔ میں انتظار کررہا ہوں کہ ایک گیند سے دونوں کی وکٹیں گراؤں۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے گارڈفادر کو25جولائی کوشکست دینی ہے۔امیرمقام جیسے لوگوں کو25 جولائی کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر ان علاقوں میں سیاحت کوفروغ دیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف 22 سال سے جدوجہد کررہا ہوں۔ نوازشریف کیبعدآصف زرداری کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ ملکی ترقی کیلییچوراورڈاکوؤں سیجان چھڑانی ہوگی۔انسانی بہبود کے لیے جوپیسہ خرچ ہونا تھا وہ کرپٹ عناصرلوٹ کرلے گئے۔بلاول بھٹوبتائیں کہ آپ کے والد کی باہر کتنی جائیدادیں ہیں ؟۔ اسی طرح اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے پیسے لینے کے لیے بار بار ڈو مور کا مطالبہ مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ن لیگ سے اتحاد سمجھ نہیں آیا۔ سراج الحق نے میرے ساتھ مل کرنوازشریف پرکیس کیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔