صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

جرمن بینک میں موجود300ملین یورو کی رقم ادا کی جائے' تہران

سی پی پی | بدھ 11 جولائی 2018 

تہران (سی پی پی )ایران حکومت کی خواہش ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع تین سو ملین یورو کی رقم اد کر دی جائے، امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع اس کی تین سو ملین یورو کی رقوم اسے ادا کر دی جائیں، جنہیں ایران بعد ازاں تہران منتقل کرنا چاہتا ہے۔اس کی وجہ یہ خدشات ہیں کہ امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں۔ اپنے ان ارادوں کے ساتھ ایران نے جرمن حکومت کو بظاہر مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جرمنی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کی طے کردہ جوہری ڈیل پر عمل درآمد ہوتا رہے، لیکن ایرانی رقوم کی تہران کو واپسی کی صورت میں جرمنی کو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ برلن میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا مطالبہ ہے کہ جرمنی کا بنڈس بینک ایران کو یہ رقوم واپس نہ کرے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔