صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین مذاکرات پھر تنائو کاشکار ہوگئے

این این آئی | بدھ 11 جولائی 2018 

پیانگ یانگ(این این آئی) شمالی کوریا کی جانب سے امریکی مطالبے کوبدمعاشوں والا رویہ قرار دینے پر دونوں ممالک کے مابین جاری امن مذاکرات ایک مرتبہ پھر تناؤ کا شکار ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق واشنگٹن نے پیانگ یانگ کو جوہری تنصیبات کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے جاپانی اور جنوبی کورین ہم منصب سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا لیکن شمالی کوریا کے دو ٹوک بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔دوسری جانب مائیک پومپیو نے ٹوئٹ کیا کہ جاپانی ہم منصب سے تبادلہ خیال مثبت رہے اور شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مائیک پومپیو 15 جولائی کو جاپانی وزیراعظم اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔علاوہ ازیں امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سخت جملوں پر مبنی بیان حکمت عملی تھی لیکن 2 دن بعد پیانگ یانگ کے موقف میں جو رویہ سامنے آیا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شمالی کوریا دوبارہ اپنی روش پر گامزن ہو گیا ہے۔ شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ امریکا بہت بڑی غلطی پر ہے اگر وہ سمجھتا ہے کہ ڈی پی آر اس کے مطالبے منظور کرنے پر مجبور ہے جو بے صبری اور بدمعاشوں والا رویہ رہا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔