صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ڈس ایبلڈ کرکٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 78 رنزسے ہرادیا

سپورٹس ڈیسک | بدھ 11 جولائی 2018 

کراچی( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں جاری ٹرائی نیشن ڈس ایبلڈکرکٹ سیریز میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف میزبان انگلینڈکی ڈس ایبلڈ ٹیم کو باآسانی 78رنز کی شکست سے دوچار کرکے 2 قیمتی پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرالیے۔پاکستان کی جانب سے محمد شہباز، محمد حارث، ملک کاشف، سیف اور ماجد حسین نے انگلینڈ کیخلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کیا، وارکشائر کے برنارڈگرین کرکٹ گرائونڈ پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کے محمد شہباز اور حسنین عالم نے پہلی وکٹ کیلئے 190رنز کی رفاقت قائم کرکے انگلینڈ کے فیصلے کوغلط ثابت کردیا۔محمد شہباز نے صرف 69گیندوں پر 11چوکوںاور9 چھکوں کی مدد سے 121 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی، حسنین عالم نے بھی 42گیندوں پر 5چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے۔وکٹ کیپر بیٹسمین سیف نے 16 اور جہانزیب ٹوانہ نے 12رنز بنائے، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، الیکس ہیمنڈ نے 2 اور فریڈ بریجس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔انگلینڈ کی ٹیم جوابی اننگز میں 18.5اوورز میں 146رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لائم برائن نے60 رنز کی مزاحمتی اننگزکھیلی، لائم تھامس نے 26، الیکس ہیمنڈ نے 16 اور ڈین رونالڈو 10رنز بنائے، کپتان نہار عالم نے 4حریف بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، محمد حارث نے 3، ملک کاشف نے 2 جبکہ ایک وکٹ واقف شاہ کے ہاتھ لگی۔اسی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے شکست دیکر کھاتہ کھول لیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 195 کا مجموعہ ترتیب دیا، جاوید وائن نے 63، شہریار شمیم نے 56، محمدعمران نے 27 جبکہ عارف الاسلام کے 24 رنز رنز اسکور کیے، لائم برائن نے 2، کالم فلائن اور فرید بریجس کو ایک ایک وکٹ ملی۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف با آسانی 2 وکٹوں پر عبور کرلیا، الیکس ہیمنڈ نے81 ، لائم تھامس نے57 ، ہیگو ہیمنڈ نے31 اور کالم فلائن نے 20رنز اسکور کیے، محمد ارسل کو1 وکٹ ملی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔