صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، منصور احمد

این این آئی | جمعرات 12 جولائی 2018 

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد نے کہا ہے کہ حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کی جانب سے انٹرنیشنل فٹ سال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی، نائب صدر شاہد ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹرایننگ اینڈ ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار، خیبرپختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن سیکرٹری عدنان سمیع، راولپنڈی فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور خان بھی موجود تھے،منصور احمدنے کہا کہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور آپس میں رشتے جوڑتاہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔