صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں،تمیم اقبال

آن لائن | جمعرات 12 جولائی 2018 

کنگسٹن (آن لائن)بنگلہ دیشی ٹیم کے سینئر بلے باز تمیم اقبال نے کہا ہے کہ کالی آندھی کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست حیران کن تھی، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں، ہم سب کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج جمعرات سے شروع ہو گا اور میزبان کالی آندھی کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور219رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 43 اور دوسری اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔اپنے ایک بیان میں تمیم اقبال نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں جو ٹیم کی شکست کا سبب بنیں، ہماری ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پر اعتماد رہیں، امید ہے کہ ٹیم آخری ٹیسٹ میں عمدہ پرفارم کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ بحیثیت سینئر کھلاڑی میں بھی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارم کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا جس پر بہت دکھ ہے لیکن آخری ٹیسٹ میں میری کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کروں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔