صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

کلینڈر ایئر میں500 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

آن لائن | جمعرات 12 جولائی 2018 

ہرارے (آن لائن)زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کے فخر زمان نے نیا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور افغانستان کے محمد شہزاد کے بعد کلینڈر ایئر میں500 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی فخرزمان کا بلا رنز اگلتا رہا،،آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں دھواں دھار 91رنز نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان نے عمر اکمل کا2010میں431 رنز کاقومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اور کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔لیفٹ ہینڈر بیٹسمین نے500 رنز کا ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کلینڈرایئر میں 500سے زائدرنزبنانے والے دنیاکے تیسرے بیٹسمین بن گئے،اس سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی اور افغانستان کے محمد شہزاد کلینڈر ایئر میں 500رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں، شاندارکارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین رینکنگ میں چوالیس درجہ کی جمپ لگائی اورکیریئر کی بہترین رینکنگ پوزیشن حاصل کرلی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔