صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی پانچویں پوزیشن دائو پر لگ گئی

سپورٹس ڈیسک | جمعرات 12 جولائی 2018 

دبئی(سپورٹس ڈیسک) عالمی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن دائو پر لگ گئی، زمبابوے کیخلاف سیریز میں کم ازکم 4ـ1سے فتح درکار ہوگی ۔رواں ماہ 7ٹیمیں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہوں گی، اس دوران رینکنگ میں تبدیلیوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، ابھی انگلینڈ 126پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد دیگر ٹاپ 13 میں بالترتیب بھارت 122، جنوبی افریقہ113، نیوزی لینڈ 112، پاکستان 102،آسٹریلیا 100، بنگلہ دیش93، سری لنکا 77، ویسٹ انڈیز 69، افغانستان 63، زمبابوے 55، آئرلینڈ 38، اسکاٹ لینڈ 28 اور یواے ای18 شامل ہیں، پانچویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس کو تنزلی سے بچنے کیلئے جمعے کو شروع ہونے والی سیریز میں 4ـ1 سے فتح پانا ہوگی۔دوسری جانب اسی مارجن سے جیت کی صورت میں زمبابوے کو افغانستان سے آگے نکلنے کا موقع ملے گا، بھارت انگلینڈ کو 3ـ0سے ہراتے ہوئے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوسکتا ہے،جنوبی افریقہ کو تیسری پوزیشن بچانے کیلئے سری لنکا کو 5ـ0سے کلین سوئپ کرنا ہوگا،بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیلئے بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی ویرات کوہلی اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہونگے،دوسرے نمبر پر موجود بابر اعظم 96 پوائنٹس کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔بولرز میں سرفہرست جسپریت بمرا انجری کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسن علی تیسری پوزیشن سے ٹاپ پر جگہ بنانے کیلئے پر تول رہے ہوں گے، دونوں کے درمیان 76پوائنٹس کا فرق ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔