صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

سیمی فائنلز کھیلنے میں انگلینڈ کا کروشیا پر پلڑا بھاری ہے

سپورٹس ڈیسک | جمعرات 12 جولائی 2018 

ماسکو( سپورٹس ڈیسک )سیمی فائنلز کھیلنے میں انگلینڈ کا کروشیا پر پلڑا بھاری ہے۔انگلینڈ نے پہلا سیمی فائنل اپنے ملک میں 1966 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلاتھا، یہ میچ ویمبلے سٹیڈیم میں 90 ہزار سے زائد شائقین کے سامنے کھیلا گیا جس میں بابی چارلٹن نے پہلے ہاف میں گول کیا، پھر وقفے کے بعد ایک اور گول کرکے پرتگال کیخلاف ٹیم کو 2ـ0 کی برتری دلادی تھی، اگرچہ 82 ویں منٹ میں پرتگال نے پنالٹی پر خسارہ کم کیا مگر میزبان سائیڈ فائنل میں پہنچ گئی، جہاں اس کا مقابلہ مغربی جرمنی سے ہوا جسے پنالٹیز پر 4ـ2 سے زیر کرکے انگلش ٹیم نے پہلی اور اب تک کی واحد میگا ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھائی۔تھری لائنز کی عرفیت رکھنے والی انگلش ٹیم اگلی بار سیمی فائنل میں 1990 کے ورلڈ کپ میں پہنچی، اس وقت بھی اس کا سامنا مغربی جرمنی سے ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔