صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

ممنوعہ مواد کا استعمال ،احمد شہزاد کو معطل کر دیا گیا

آن لائن | جمعرات 12 جولائی 2018 

لاہور (آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد ممنوعہ اجزا کے ا ستعمال پر گرفت میں آگئے ، گزشتہ روزپی سی بی نے ان کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی باضابطہ تصدیق کی ۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس میں ممنوع مواد کا استعمال ثابت ہوا۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر کے لیے مشکلات کا سبب بن گیاہے اور ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایاتھا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے اس معاملے پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے معاونت حاصل کی تھی ۔احمد شہزاد سے قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمن، رضا حسن

اور دیگر کھلاڑیوں کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حالیہ کھلاڑیوں میں لیگ سپنر یاسر شاہ کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہوں نے بتایا کہ بیماری کی وجہ سے ادویات کا استعمال کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی وضاحت کو قبول کر لیا تھا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اوپنر احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی ہے ، احمد شہزاد کو حبیب بینک کی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا جب وہ بلوچستان کی ٹیم کے کپتان تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔