صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

ویانا اجلاس عالمی سطح پر امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث ہے، ایرا ن

آن لائن | جمعرات 12 جولائی 2018 

تہران (آن لائن ) ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا۔بد ھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شریک عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے جوہری معاہدے پر قائم رہنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بشمول تیل، بینکاری، ٹرانسپورٹیشن، جہاز رانی اور انشورنس کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا،اعلی ایرانی سفارتکار اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن نے کہا کہ ویانا میں حالیہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران اور اس کے اقتصادی پارٹرنرز کے درمیان ڈالر کے بغیر تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،سید عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اختتامی بیان جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک سنگ میل تھا اور اس نشست سے عالمی سطح پر امریکی تنہائی واضح نظر آگئی ،عر ا قچی نے کہا کہ اگر مغربی فریقین کی جانب سے ایرانی مفادات کو تحفظ فراہم نہیں ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔