صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

امریکی صدر ٹرمپ ٹوئیٹرپر زیادہ فالوورز کے حامل عالمی سربراہ بن گئے

این این آئی | جمعرات 12 جولائی 2018 

واشنگٹن (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر امریکی صدر ٹرمپ کو پوپ فرانسس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی برتری حاصل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں۔ یہ بات میڈیا اور تعلقات عامہ سے متعلق کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ اس رپورٹ کوٹوئیبلومیسی کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر 2017ء میں 5.2 کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی سربراہ بن گئے۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے فالوورز کی مجموعی تعداد 4.7 کروڑ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارتی وزیراعظم ہیں۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4.2 کروڑ جب کہ سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2.6 کروڑ ہے۔یورپ میں برطانوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے سرفہرست ہیں جن کے سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں ہیں جن کے فالوورز کی تعداد مئی 2017ء میں صدر منتخب ہونے کے بعد تین گْنا بڑھ کر 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔عرب ممالک میں سرفہرست شخصیت اردن کی ملکہ رانیا کے اکاؤنٹ کو 1 کروڑ سے زیادہ افراد فالو کر رہے ہیں۔ ان کے بعد دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔