صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

تحریک انصاف نے 5سال کے دوران ہر محکمہ میں کرپشن کی، خواجہ ہوتی

نمائندہ صبح | جمعرات 12 جولائی 2018 

رستم(نمائندہ صبح)پیپلز پارٹی این اے 20 کا نامزد امیدوار خواجہ محمد خان ہوئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے نعرہ محض ڈھونگ تھا، غریب کواہمیت اور کسان کوحق صرف ذوالفقارعلی بھٹو نے دیاتھا، پانچ سال ہر محکمہ میں اربوں روپے کی کرپشن نیازی کا پختونوں کے لئے تحفہ تھا،پہلے ایزی لوڈ کا شوشہ تھا اور اب ڈبل لوڈ سے قومی خزانے کا صفایا کیا گیا، عمران خان نے پانچ سال میں صرف الزامات لگائے اورخود اپنا حال یہ ہے کہ نیب نے تمام محکموں اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے کیسز بنا دیئے ہیں،پی ٹی آئی کے بائیومیٹرک میں ایک ارب کا گھپلہ بھی شامل ہے، صحت، تعلیم ، پولیس، پٹوار میں اصلاحات صرف نعروں تک محدود تھا، سابق ایم این اے مجاہد خان نے حلقہ این اے 20 کے لئے ایوان میں کچھ نہیں کیا ، میں حلقہ کے مسائل،مشکلات اور بے روزگاری سے واقف ہوں، عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائونگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملندری رستم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے سابقہ ناظم ایوب خان نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا کہ میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اپنے سابقہ دور میں چا رہزار نوجواں کو ملازمت دیاتھا اگر عوام نے ایک بار پھر اعتماد کیا تو وعدہ کرتا ہو کہ حلقہ این اے 20سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بچھاوئں گا اور ہر ورکر تک پہنچ کر ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے نوکریاں صرف غریبوں کو ملنی چاہیے اگر حلقہ کے عوام کی خدمت میں ناکام رہا توایوان اور سیاست دونوں سے استعفیٰ دوں گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔