صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت نے کارکنوں کو نیا حوصلہ دیا ہے، امیر حیدر ہوتی

نمائندہ صبح | جمعرات 12 جولائی 2018 

مردان(نمائندہ صبح) اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے ہارون بلور کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے امیدواروں کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں ، بعض قوتیںاے این پی کو انتخابات سے آؤٹ کرنا چا ہتی ہیں لیکن ہارون بلور کی شہادت نے کارکنوں کو نیاحوصلہ دیاہے،میدان چھوڑنے والے نہیں اے این پی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی ،کارکن انتخابی مہم جاری رکھیں وہ مرادن پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرسانحہ یکہ تو ت کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی پارٹی کے مختلف حلقوں کے امیدوار وں کے علاوہ نائب صوبائی صدر جاویدیوسفزئی ،ضلعی صدر حمایت اللّٰلہ مایار جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان بھی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی تھی امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ زندگی اورموت اللّٰلہ کے ہاتھوں میں ہے موت کا ایک دن مقررہے اوردہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے ڈریں گے اورنہ ہی جھکیں گے ہارون بلور اوران کے ساتھیوں کی شہادت نے ہمیں نیاحوصلہ دیاہے اورکارکن ایک منٹ بھی آرام سے نہ بیٹھیں انہوںنے کہاکہ شہدا ء کی رسم قل اداہونے کے بعد وہ دوبارہ انتخابی مہم کی قیادت کے لئے خود میدان میں اتریں گے بعض قوتوں کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لئے اے این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ہمارے کارکنون کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے سوال اٹھایاکہ آیا دہشت گردوں کا 2013 سے اب تک اے این پی کی خون سے پیاس نہیں بجھی انہوںنے کہاکہ نشانہ اے این پی نہیں ہمارا وہ مینڈیٹ ہے جو 25جولائی کو ملنا ہے اوراس سے خائف ہوکر ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کاکہ حکومت اور ریاستی ادارے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیںاوراگر یہ لوگ اپنی ذمہ داریاں نبھانہیں سکتے تو اپنی دکاننیں بند کرکے چلی جائیں انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے خطرے سے خبر انہیں میڈیا سے ملی نیکٹا اور ریاستی ادارے کیاکررہی ہیں کسی ذمہ دار شخص یاادارے نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا امیر حیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی اعلیٰ مشاورت کے بعد صور تحال کے پیش نظر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گی تاہم انہوںنے واضح کیاکہ اے این پی میدان چھوڑنے والی نہیں اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم میںحصہ لے گی ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔