صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ڈبلیوایس ایس پی کے کیڈر ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کا فیصلہ

سٹی رپورٹر | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی کیڈر کے کم تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہ پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں کا نیا سٹرکچر تیار کرنے کے لئے کیس بورڈ کی فنانس کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے کمیٹی جلد از جلد تنخواہوں کا نیا سٹرکچر تیار کر کے بورڈ کو منظوری کے لئے پیش کرے گی۔ یہ فیصلہ بورڈ ڈائریکٹرز کے چیئرمین طاہر عظیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں بورڈ ارکان کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خان زیب خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمپنی کیڈر ملازمین کی تنخواہوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ کم تنخواہ دار ملازمین کے لئے تنخواہ کا نیا سٹرکچر تیار کیا جائے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ کام کرسکیں۔ فیصلے سے کمپنی کیڈر کے تحت بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز، خلاصی ،خاکروب، کٹھہ قلی ، ڈرائیورز، ہیلپرز اور نائب قاصدین مستفید ہوں گے۔ بورڈ فیصلے کی روشنی میں ملازمین کے تحفظ کے لئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پراجیکٹ کے تحت جدید آلات خریدے جائیں گے جن میں پورٹ ایبل سکنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپ، لیکیج کا سراغ لگانے والے آلات، جدید ماسک، زیر زمین نالیوں میں کام کے دوران کسی بھی حادثہ اور مضر اثرات سے بچنے اور دیگر ضروری آلات خریدے جائیں گے۔ بورڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے لئے مراعاتی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو اعزازیہ، شیلڈز اور اسناد دی جائیں گی جبکہ انہیں پروموشن بھی دی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔