صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

پشاور دھماکہ،ڈپٹی کمشنر عمران حامد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

اے پی پی | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(اے پی پی )ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور زخمیوں سے بھی ملے اور ان کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر خالد مسعود کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بات کر نے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ یکہ توت دھماکے میں ضلعی انتظامیہ ہارون بلور اور دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کر تی ہے اور اسے بہت بڑا سانحہ قرار دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔