صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

عمران خان خود فیصلہ کرنے کی حیثیت ہی نہیں رکھتے امیر مقام

پریس ریلیز | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ قبروں کوسجدہ کرنیوالے کوپاکستانی عوام نے مسترد کر دیا ہے ،عمران خان خودفیصلہ کرنے کی حیثیت ہی نہیںرکھتے وہ دوسروں کے کہنے پرپاکستان کوبھی بھیج ڈالیںگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام 25جولائی کو میاں شہبازشریف ہی کووزیراعظم پاکستان بنائیںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اچینی، سنگو پشاورمیںایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ آج اچینی کے عوام کاجذبہ دیکھ کر یقین ہوگیاہے کہ صوبے اوروفاق دونوں میںمستقبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔اس موقع پرصوبائی اسمبلی کے امیدوارقاری ظاہر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ علاقے کے عوام سے وعدہ ہے کہ اگر اللّٰلہ تعالیٰ نے موقع دیاتوبجلی ،سوئی گیس سمیت دیگر مسائل انکی دہلیزپرحل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ کارکنان اپنے قائدنوازشریف کے استقبال کی بھرپورتیاری کریں،تیرہ جولائی کوصبح8بجے ٹول پلازہ پرپہنچ کرریلی کی شکل میںقائد کے استقبال کیلئے روانہ ہوںگے۔انجینئرامیرمقام نے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدہارون بلورپرخودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام شہداء کے بلنددرجات کیلئے دعاکی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔