صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

اے این پی کی کارنر میٹنگ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر محمد زبیر

پریس ریلیز | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(پریس ریلیز)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر اور ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری سید نور الحسنین گیلانی (سلطان آغا) نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی بھرپور مذمت کی ہے اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کو قومی نقصان قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہارون بشیر بلور ملک پاکستا ن کا اہم اثاثہ تھے اور ان کی شہادت سے جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کے ساتھ شہید ہونے والے ساتھیوں کے درجات اللّٰلہ رب العزت بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ بلور خاندان کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں شانہ بشانہ ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔