صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے ہارون بلور پر خود کش حملہ کی مذمت

این این آئی | جمعرات 12 جولائی 2018 

کراچی (این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور ،سینیئر نا ئب صدرمظہر علی نا صر ، ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدور کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر ، سارک چیمبر کے نائب صدرافتخار علی مالک، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل، سابق سنیئر نائب صدر خا لد تواب اورایف پی سی سی آئی کے تمام ممبران نے گز شتہ روزپشاور کے علاقہ یکہ توت میں خو د کش حملہ کی سخت مذمت کی جسکے نتیجہ اے این پی کے سنیئر رہنما شہیدبشیر بلو رکے فرزند اور اے این پی کے امیدوارہا رو ن بلور اور بڑی تعداد میں معصوم لوگ جان بحق اور زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر دہشتگر دی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ، ملک کو دہشتگر دی سے محفو ظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کیساتھ متحدہے انہوں نے زور دیا کہ حکومت لاء انفو رسمنٹ ایجنسیوں کو مستحکم کر ے اور تما م اہم عوامی مقا مات پر سخت سیکورٹی تعینات کی جائے۔انہوں نے دہشتگر دی کے اس واقع میں ہونے والے بھا ر ی جانی نقصان پر شدید افسوس اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا اور اس حا دثہ میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کے دشہتگروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔