صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

کے پی فوڈ اتھارٹی کی تندوروں اور فلورملوں کیخلاف کارروائی

اے پی پی | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (اے پی پی ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر نان بھائیوں اور فلورملوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پچاس تندوروں اور پانچ فلور ملوں کا معائنہ کیا جس کے دوران تین تندوروں کو ناقص آٹے کے استعمال پر سیل کردیا گیا جبکہ فلورملوں سے آٹے کے نمونے مزید ٹیسٹوں کیلئے لئے گئے ہیں۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللّٰلہ خان کے مطابق وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں تندوروں اور فلورملوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کیا گیا جس میں چاروں ٹائونز میں واقع تندوروں اور فلورملوں کی چیکنگ کی گئی ۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تندوروں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر وارننگ اور ایپمرومنٹ نوٹسزجاری کئے جبکہ آٹے میں ایرانے سوڈے اور خراب آٹے کے استعمال پر تین تندوروں کو سیل کردیا گیا۔ فلورملوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملوں کی چیکنگ کی گئی جن سے آٹے کے نمونے مزید معائنے کیلئے لئے گئے ہیں ۔ آٹئے کے نمونوں کی چیکنگ کی جائیگی۔ واضح رہے کہ تندوری روٹی میں ایرانی سوڈے اور آٹے میں چاول اور دیگر کیمیکل کے امیزش کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر فوڈ اتھارٹی کا خصوصی کریک ڈان تاحال جاری ہے اور اب تک مندرجہ بالا کاروائی عمل میں لائی جاچکی ہے جبکہ اس سلسلے میں نان بائی ایسی ایشن سے ملاقات بھی کل طلب کی گئی ہے جس کے دوران اہم معاملوں پر بحث ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔