صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ڈپٹی کمشنرکاالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون

اے پی پی | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(اے پی پی )ڈپٹی کمشنر پشاور/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر پشاور بھر میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر پورا نہ اترنے والے بینرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اور اس سلسلے میںپچھلے تین دنوں کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے ٹائون ون کے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر کے ہمراہ ہشتنگری، لاہوری گیٹ ، سرکلر روڈ ، یکہ توت گیٹ اور دیگر علاقوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینکڑوں کی تعداد میں بینرز کو ہٹا کر سرکاری تحویل میں لے لیاجبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی اور کارسرکار میں مداخلت پربیشتر افراد کے خلاف ایف آئی آر میں درج کر دی گئی ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدلولی خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نصیر خان نے ٹائون ٹو افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینکڑوں کی تعداد میں بینرز کو ہٹا کر سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعنایت اللّٰلہ خان نے ٹائون تھری کے اسسٹنٹ ڈیمالشنگ سپرانٹنڈنٹ محمد اقبال کے ہمراہ گلبرگ، نوتھیہ اور ٹائون تھری کے مختلف علاقوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینکڑوں کی تعداد میں بینرز کو ہٹا کر سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد کر وایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔