صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

پاکستان اور افواج پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہوں دانیال بلور

سٹی رپورٹر | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے جوانسال صاحبزادے دانیال بلور نے کہا ہے کہ ان کے والد نے پاکستان اور جمہوریت کیلئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی اہمیت سے ہر وہ شخص واقف ہے جو سیاسی اصولوں سے بخوبی آگاہ ہے منگل کے روز اپنے والد کی شہادت کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مشتعل کارکنوں سے اپنی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے دانیال بلور نے کمال صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھے جا سکے نہ ہی انہوں نے سوگواری کو خود پر طاری ہونے دیا اس موقع پر بعض مشتعل نوجوانوں نے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی جسے دانیال بلور نے نہایت حکمت اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ملک و قوم کی بڑی اہمیت ہے اور یہ کہ ان کے والد نے ملک میں عوام کی خدمت کیلئے اپنی جان قربان کی ہے دانیال نے کہا کہ وہ پاکستان اور  افواج پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ان کے پارٹی کی پرامن سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ میں بلور خاندان کے تمام چھوٹے بڑوں کو سوگوار کیفیت میں پایا گیا الیاس بلور تو مسلسل آنسو بہا رہے تھے ان کے علاوہ ہارون بلور کے قریبی دوستوں کو بھی دھاڑے مار کر روتے دیکھا گیا تاہم سولہ سالہ دانیال بلور نے ان تمام مواقع پر بس صبر و استقلال کا مظاہرہ کیا اس نے سوگواروں کو نہایت متاثر کیا دانیال بلور جنازہ گاہ میں انہیں ان کے والد پرساں دینے والوں کے ساتھ نہایت باری باری بغل گیر ہوتے رہے اور تعزیت کرنے والے ہر شخص کو انہوں نے صبر و تحمل کی تلقین کی ۔ دانیال بلور نے اپنے اس رویئے سے اپنے خاندان کے بزرگوں کو بھی تسلی دی اور اپنے جرات اور بہادری سے جنازہ کے شرکاء کو اپنا گرویدہ بنایا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔