صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

نواز ، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف درخواست دائر

این این آئی | جمعرات 12 جولائی 2018 

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لائیرز فائونڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، اس کے باوجود ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم (مردہ)ہو چکا ہے، اس لئے نیب کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔