صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

این این آئی | جمعرات 12 جولائی 2018 

 اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔بدھ کوسپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے فیصلے کے روز طلال چوہدری کی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 15 مارچ کو سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کی تھی۔واضح رہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری پر ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز جملے کہنے کا الزام ہے جب کہ اس سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیر کو بھی توہین عدالت پر نااہل کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک سزا سنائی۔ قانون کے تحت مسلم لیگ (ن) کے رہنما 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور آئندہ 5 برس تک کوئی عوامی عہدہ بھی نہیں لے سکتے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔