صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

پرامن رہتے ہوئے لاہور میں استقبال کریں گے،مریم اورنگزیب

آن لائن | جمعرات 12 جولائی 2018 

لاہور ( آن لائن ) سابق وزیر اطلاعات مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن رہتے ہوئے میاں نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں استقبال کریں گے، الیکشن کمیشن ہمارے اعتراضات پر غور کرے،نیب کو چاہیے انہیں رائے ونڈ اپنے گھر آنے دے اس کے بعد انہیں گرفتار کیا جائے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے عتراض کا مقصد یہ نہیں کہ (ن) لیگ انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔نواز شریف3 بار اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ اگر انتخابات کے حوالے سے کوئی اعتراض پیش کررہے ہیں تو الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ان کی بات پر غور کرے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر عائد ہوتی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ایک اینٹی رگنگ سیل بھی قائم کیا ہے جلد اس کا یو اے این نمبر بھی جاری کرینگے کہ جہاں بھی کوئی ایسی کارروائی نظر آئے تو اسی پور فوری اطلاع دی جائے۔رگنگ سے متعلق ثبوت بھی سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور استقبال لاہور میں کرینگے اور ہم تمام انتظامات پر امن رہتے ہوئے کرینگے۔ دفعہ144 میں کہیں بھی لاہور ائیر پورٹ جانے پر پابندی نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر شہباز شریف واضح طور پر کہ چکے ہیں کہ پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پیشیاں بھگتی ہیں۔ نیب کو چاہیے انہیں رائے ونڈ اپنے گھر آنے دے اس کے بعد انہیں گرفتار کیا جائے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔