صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

بعض قوتیں اے این پی کو نشانہ بنا رہی ہیں، حیدر ہوتی

پارٹی پریس ریلیز | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور ( پارٹی پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ہارون بشیر بلور پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دشمن چاہے کچھ بھی کر لے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ ہمیں خطرہ ہے ، حکومت اور ریاستی ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ درحقیقت دہشت گردوں کا ٹارگٹ اے این پی نہیں بلکہ اے این پی کو ملنے والاوہ مینڈیٹ ہے جو 25جولائی کو ہمیں ملنے والا ہے ، انہوں نے کارکنوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور شہید ہارون بلور کے سوئم کے بعد انتخابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بعض قوتیں اے این پی کو میدان سے آؤٹ کرنا چاہتی ہیں اور وہی قوتیں کسی مخصوص سیاسی جماعت پر مہربانی کی غرض سے اے این پی کو نشانہ بنا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کو پارٹی کیلئے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہیدپارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے جو دہشت گردوں نے چھین لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کی شہادت سے کارکنوں کو نیا حوصلہ ملا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں میدان میں نکلیں گے ،انہوں نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور انتخابات مؤخر کرنے یا اے این پی کو میدان سے آؤٹ کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے،امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ 2013سے لے کر اب تک اے این پی کے خون کی دہشت گردوں کی پیاس تاحال نہیں بجھی،لیکن ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے اور کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔اے این پی کے ضلعی صدر حمایت اللّٰلہ مایار ، ضلعی جنرل سیکرتری حاجی لطیف الرحمان اور احمد بہادر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔