صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

نگران وزیر اعلیٰ کا کابینہ کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

سرکاری خبر نامہ | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (سرکاری خبرنامہ ) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال بنگش نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کی اقتصادی بہتری اور اعلی تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا نہایت ضروری ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تحصیل خان پور ضلع ہری پور میں انٹرنیٹ سٹی کے قیام کیلئے سائٹ کے دورہ کے دوران کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی قیصر عالم، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہباز خان اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر نے پر فضا مقام پر انٹرنیٹ سٹی کے قیام کیلئے سائٹ کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے بنیادی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مقامی آبادی کو بھی اعتماد میں لینے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹیں حائل نہ ہو سکیں۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر کو انٹر نیٹ سٹی کے قیام سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کرنے کے لئے تصور کیا جاتا ہے۔انٹر نیٹ سٹی کیلئے 500 ایکڑ زمین سے زائد زمین مختص کی گئی ہے اور یہ منصوبہ علاقائی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور قومی اور بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے ایک اسٹریٹجک بیس کے طور پر کام کرے گا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی حکومت خالصتا عوامی مفاد کے جاری منصوبوں کے حق میں ہے جس سے عوام کوروزگار کے ساتھ ساتھ صوبہ کی ترقی کے راستے بھی کھلیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔