صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

اے این پی کا صوبے بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان

پریس ریلیز | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے صوبائی ترجمان اور پی کے78کے امیدوار ہارون بشیر بلور کی شہادت پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز بشمول فاٹا اور ایف آرز کو بھی ہدایت کی ہے   کہ تین روز تک پارٹی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں اور پارٹی پرچم سرنگوں رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاہ پرچم بھی لگائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کریں اور تعزیتی ریفرنسز کا بھی انعقاد کیا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔