صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

سانحہ یکہ توت ' شہر کی فضاء سوگوار، تجارتی مراکز بند رہے

سٹی رپورٹر | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکے علاقہ یکہ توت میں گزشتہ رات عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بلورپرہونے والے خودکش دھماکے کے پیش نظرپشاورشہرمیں فضامکمل طورپر سوگواررہی شہرکے چھوٹے بڑے بازاروں سمیت تمام کارباری اورتجارتی مراکز بندرہے الخدمت تاجران ،تاجرانصاف ڈسٹرکٹ پشاورگرین فوڈایسوسی ایشن اشرف روڈ،کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن اوردیگرتاجرتنظیموں نے بلورفیملی کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجادکانیں بندکردیں اورپرامن احتجاج کیاتاجرتنظیموں کے عہدیداروں کاکہناتھاکہ سانحہ یکہ توت نے بہت سے گھروں کے چراغ گل کردیے ہیں سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کے باعث اتنابڑاسانحہ رونماہواانہوں نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد،انسپکٹر جنرل پولیس طاہرخان اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ جلدازجلدسانحہ یکہ توت کی انکوائری کرکے ملزموں کی نشاندہی کریں اورانہیں قرارواقعی سزی دی جائے یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات عوامی نیشنل پارٹی کے یکہ توت میں ہونے والی کارنرمیٹنگ میں اے این پی کے پی کے 78کے انتخابی امیدوارہارون بشیربلورپرخودکش دھماکہ کیاگیاجس کے نتیجے میں ہارون بلورسمیت 20افرادجاں بحق اور60افرادزخمی ہوگئے تھے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔