صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

دو سگے بھائی بھی سانحہ یکہ توت کی نذر ہو گئے

اے پی پی | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور (اے پی پی )عوامی نیشنل پارٹی سے والہانہ محبت دوسگے بھائیوں کوموت کی طرف کھینچ لے لائی بھتیجوں کی موت کاصدمہ برداشت نہ ہونے پرچچابھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔سانحہ یکہ توت میں ایک ایسا بدقسمت خاندان بھی تھاجس کے دوسگے بھائی اور ایک چچاموت کی آغوش میں چلے   گئے ، چوک یاد گارکا دکاندار محمد حسین عرف کالے کاعوامی نیشنل پارٹی اور اسکے مرکزی رہنماغلام احمدبلورکیساتھ والہانہ لگائوتھااس لئے وہ پارٹی کی ہرتقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاتھا پارٹی کے ساتھ دلی محبت ہی تھی جواسے جائے وقعہ کھینچ لے لائی محمدحسین کے ہمراہ اس کاچھوٹابھائی خالد حسین اور چچامسافربھی تھے عینی شاہدین کے مطابق محمدحسین انتخابی امیدواربیرسٹرہارون بلورسے ہاتھ ملانے کیلئے اس کی طرف بڑھااورمصافحہ کرنے کے بعد اسکے ساتھ پیدل چل رہاتھا کہ خودکش دھماکے کی نذرہوگیادھماکے میں محمدحسین،بھائی خالد حسین موقع پر ہی شہید ہوئے جب کہ بھتیجوں کی مدت کاصدمہ برداشت نہ ہونے پر چچامسافر حرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کرگیامحمدحسین نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹاجبکہ خالدنے بیوہ اورایک بیٹی سوگوارچھوڑی ہے گزشتہ روز ایک سال تین جنازے اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔