صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ہارون کی شہادت پاکستان کیلئے بلور خان کا تیسرا نذرانہ ہے، میجرعامر

سٹاف رپورٹر | جمعرات 12 جولائی 2018 

پشاور(سٹاف رپورٹر)ممتازقومی شخصیت اور آئی ایس آئی کے سابق سٹیشن چیف میجر عامر نے کہاہے کہ ہارون بلور کی شہاد ت امن اور پاکستان کیلئے بلور خاندان کاتیسر ا نذرانہ ہے سمجھ نہیں آتی کہ وطن اور دین سے محبت کرنے والایہ خاندان دہشتگردی کے نشانہ پرکیوں ہے میں نے خود حاجی غلام احمد بلور کے پیچھے مقتدی کی حیثیت سے کئی نمازیں پڑھی ہیں ہارون بلور کی شہاد ت دردناک واقعہ ہے گذشتہ روز چارسدہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہارون بلور پر حملہ نہ صرف اسلام دشمنی بلکہ انسانیت دشمنی بھی ہے سوال یہ ہے کہ کم خطرا ت سے دوچار صوبہ پنجاب میں تو ایک انتہائی تجربہ کار سابق آئی جی کو وزیر داخلہ مقرر کیاگیاہے مگر زیادہ خطرات سے دوچار اس بدنصییب صوبہ کا وزیر داخلہ کون ہے اور کہا ں ہے ،میں پوچھناچاہتاہوں کہ نگران حکومت نے معلوم خطرات اوروارننگ کے حوالہ سے کتنے اجلاس کیے اور کتنی  ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ نگران صوبائی حکومت استحقاق رکھنے والے لوگوں کااولڈ ایج ہائوس ہے جہاں وہ ڈیڑھ دو مہینے کے لیے آسودہ زندگی گذارنے اور لگژری پکنک منانے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اشاعت و توحید و السنہ کوئی سیاسی جماعت نہیں اس لیے ضلعی تنظیموںکو اختیاردیاگیاہے کہ اپنے حالات کے مطابق مناسب امیدواروںکی حمایت کرے چارسدہ میں اس نے آفتاب احمدخان شیرپائو ،بونیر میں عبدالرئوف اور نوشہر ہ میںپرویز خٹک کی حمایت کی ہے تاہم اشاعت ووٹ کو اسلام کے نفاذ کاذریعہ نہیں سمجھتی اور اس کے اس مئوقف کی تائید ماضی میں ایم ایم اے پانچ سال تک اسلام کے نام پرحکومت لے کر اسلام کے نفاذ کے حوالہ سے عدم دلچسپی کے ذریعہ کرچکی ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان اور پنجا ب میں طالبان کے ساتھ جو مذاکراتی پالیسی اختیار کی گئی اس کے مثبت نتائج سے خیبر پختونخواکو کیوں محروم رکھا گیا انہی اضافی نقصانات  پی ٹی ایم جیسی تنظیموںکی صورت میں سامنے آتے ہیںانہوں نے کہاکہ مذاکرات کے ذریعہ پختونوں کو امن دینے کے لیے میں نے جو کوشش شروع کی تھی اس کی راہ میں ناقابل بیان رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جن کی تفصیلات کا یہ موقع نہیں انہوں نے کہاکہ ملک کاہرشہری جمہوریت کاحامی ہے مگر ملک میں مروجہ جمہوری نظام سے مطمئن نہیں دانشور اہل علم اور لیڈران مل بیٹھ کر ا س کاحل تلاش کریں ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔