صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

ہمارے حوصلے بلند ہیں، رکنے والے نہیں، دشمن کو شکست دیں گے، جنرل باجوہ

سی پی پی | جمعرات 12 جولائی 2018 

راولپنڈی(سی پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھنائونا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔آئی ایس پی آر   کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے کارکنوں اور بلور خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں،مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہوگی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھنائونا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔