صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

حوثیوں کو کشتیوں کے ذریعے اسلحہ کی منتقلی کی کوشش ناکام

سی پی پی | جمعہ 13 جولائی 2018 

صنعائ(سی پی پی)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ساحلی حج گورنری کے میدی ڈائریکٹوریٹ میں ساحل سمندر کے قریب سے ماہی گیروں کی تین کشتیاں قبضے میں لی ہیں جن پر اسلحہ لاد کر حوثی باغیوں کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ حجہ گور نری میں جاری آپریشن روکنے اور سرکاری فوج پر حملوں کے لیے حوثیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی طرف سے ماہی گیروں کی کشتیوں پر راکٹ، گولے اور دیگر اسلحہ لادا گیا تھا جسے میدی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن روکنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یمن میں حوثی باغیوں کو ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حوثی باغی ایسی متعدد کارروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کی کئی ایسی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔