صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 20 جولائی 2018 

نیٹو سربراہی اجلاس، ترکی کاسرحدوں پر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ

سی پی پی | جمعہ 13 جولائی 2018 

برسلز(سی پی پی ) نیٹو نے ترکی کی جنوبی سرحد پر منڈلانے والے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو نیٹو نے برسلز میں جاری سربراہی اجلاس کے پہلے روز اپنا ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اتحاد، ترکی کی جنوبی سرحدوں پر منڈلانے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے کیساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی تعاون کرے گا۔ علاوہ ازیں، شام کی جانب سے ترکی کیخلاف ممکنہ بیلیسٹک میزائل حملوں کی روک تھام کیلیے بھی نیٹو تمام ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔ نیٹو نے ترکی کی جنوبی سرحد پر منڈلانے والے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹو نے برسلز میں جاری سربراہی اجلاس کے پہلے روز اپنا ایک اعلامیہ جاری کیا جس کی شق نمبر23کے مطابق اتحاد، ترکی کی جنوبی سرحدوں پر منڈلانے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے کیساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی تعاون کرے گا، علاوہ ازیں، شام کی جانب سے ترکی کیخلاف ممکنہ بیلیسٹک میزائل حملوں کی روک تھام کیلئے بھی نیٹو تمام ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔