صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

بیگم کلثوم نے آنکھیں کھول دیں، شوہر اور بیٹی کو دیکھ کر آبدیدہ

این این آئی | جمعہ 13 جولائی 2018 

لندن(این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھول لیں اور وہ شوہر اور بیٹی مریم نواز کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔جمعرات کو بیگم کلثوم نواز کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد سے وہ بے ہوش تھیں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 30 روز کے دوران والدہ نے چند سیکنڈ کیلئے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پہچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں  مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ امی نے گزشتہ 30 دنوں میں چند سیکنڈ کیلئے آنکھیں کھولیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ کافی دیر سے وینٹی لیٹر کی سیٹنگ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر کا کام دوائی دینا ہے شفاء اللّٰلہ کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ ابھی بات کرنے کے مرحلے پر نہیں آئیں ۔ والدہ نے کچھ دیر کیلئے آنکھیں کھولیں اس کے بعد وہ تھک گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرکی ایڈوائز کے بعد باہر آ گئے کوئی ڈاکٹر شفاء کی ضمانت نہیں دے سکتا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا جبکہ طبیعت بگڑنے کے باعث وہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ واضح رہے کہ 14 جون کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور سے لندن روانہ ہوئیں تھیں لیکن ان کے لندن پہنچنے پر کلثوم نواز مصنوعی تنفس پر ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت سے سزا کے فیصلے کے بعد وطن واپسی کا اعلان کررکھا ہے اور وہ (آج) جمعرات کو لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گے جہاں نیب نے ان کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔