صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

مجرموں کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، پنجاب حکومت

این این آئی | جمعہ 13 جولائی 2018 

 اسلام آباد (این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ نواز  شریف کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے مجرموں کو  گرفتار کیا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ادھر  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ معزز احتساب عدالت کے ایوان فیلڈ ریفرنس میں دیئے گئے فیصلے اور معزز احتساب عدالت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا ۔ ایک بیان میں انہوںنے واضح کیا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری پر قانون کی خلاف ورزی اور کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8سال اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کلثوم نواز کی تیماری داری کیلئے لندن میں موجود ہیں اور دونوں رہنمائوں نے (آج)جمعہ کو شام چھ بجے لاہو ر ائیر پورٹ پر پہنچنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کا فقید المثال استقبال کر نے کااعلان کر رکھا ہے ۔ ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے شدید احتجاج کے پیش نظر رات گئے مسلم لیگ (ن)کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کارکنوں کی گرفتاریوں پر مسلم لیگ (ن)نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔