صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

پاک بحریہ کے جہازکا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

این این آئی | جمعہ 13 جولائی 2018 

جدہ (این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ، رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز و جوانوں نے جہا زکا استقبا ل کیا۔ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف کی بحر ہند کے علاقے میں موجودگی  پاک بحریہ کے حال ہی میں شروع کئے گئے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کا حصہ ہے۔اس دورہ کے موقع پر پی این ایس سیف کے عملے نے رائل سعودی نیول فورسز کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیراور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز و جوانوں نے بھی پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولزکا مقصد بحری دہشت گردی اور بحری قذاقی سے تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔