صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

نوازشریف 'مریم اور صفدر بے گناہ ہیں، والدہ سابق وزیر اعظم

سی پی پی | جمعہ 13 جولائی 2018 

لاہور(سی پی پی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ نے بیٹے کی محبت میں کہا کہ پاکستان کابیٹا کل وطن واپس آرہا ہے، میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی،،میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بیٹے کواگر جیل بھیجا گیا تومیں بھی اپنے بیٹے کے ساتھ جیل جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔۔نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کابیٹا کل وطن واپس آرہا ہے،میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف،، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔نیب نے کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم نوازشریف کل جمعہ کوشام سوا چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ جس کے ساتھ ہی نگراں پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ گزشتہ شب رات گئے تک ن لیگ کے لاہور،، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کوکارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نوازشریف کا کل ہر صورت استقبال کریں گے۔انتظامیہ کوخبردار کرتا ہوں کہ ظلم اور زیادتی کرنے سے باز رہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔26جولائی کوہماری حکومت آئے گی اور ہم انصاف کریں گے ظلم کرنے والے جیل میں ہوں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔