صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ایف سی کی 86 پلاٹون خیبر پختونخوا کے حوالے کی جائیں، نگران وزیراعلیٰ

سرکاری خبر نامہ | جمعہ 13 جولائی 2018 

پشاور (سرکاری خبر نامہ)نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کے پرزور اصرار اور مطالبے پر نگران وفاقی وزیر داخلہ نے فرنٹیر کانسٹیبلری کے 86 پلاٹون (جو مجموعی طور پر 3338 جوانوں پر مشتمل ہیں )کو فوری طور پر خیبرپختونخوا انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اُنہوںنے سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میںاعلیٰ تربیت یافتہ 500 پولیس ا ہلکاروں کو بھی صوبائی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اتنی بڑی تعداد میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو صوبے کے حوالے کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ایف سی کے جوانوں اور پولیس اہلکاروںکو صوبے کے مختلف اضلاع میں حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ نگران صوبائی حکومت کی صوبے میں سکیورٹی کے معاملات پر گہری نظر ہے ۔ وہ قومی سطح کے لیڈرز اور انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کو زیادہ سے زیادہ سکیورٹی دینا چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد تمام اُمیدواروں کو یکساں پلے فیلڈ فراہم کرنا اور ماحول کو پرامن بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام عام انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔