صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

سیاسی رہنمائوں کو جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں، آرمی چیف

آن لائن | پیر 23 جولائی 2018 

راولپنڈی(آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے میں اکرام اللّٰلہ گنڈاپور کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللّٰلہ گنڈا پور کی خودکش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ سیاسی رہنمائوں کو امن اور جمہوری عمل کے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔