صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

سرکاری خبر نامہ | پیر 23 جولائی 2018 

پشاور (سرکاری خبر نامہ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے ڈی آئی خان میں سابق صوبائی وزیر اکرام اﷲ خان گنڈا پورپر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انوسٹی گیشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو تیز رفتار تحقیقات کرنے اور ہر حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جس میں سانحہ کے محرکا ت کا پتہ چل سکے ۔ہمیں معلوم ہونا چاہیئے کہ کون سے مہرے کس کے اشارے پر انارکی پھیلا رہے ہیں اور الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف ہیں۔ ہم نے ان مذموم حرکتوں کے پیچھے مقاصد کی تشخیص کرنی ہے اور مجرموں کو انجام تک پہنچانا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ نادیدہ دشمن اس ملک کے خلاف گہری چالیں چل رہا ہے ۔ ہم نے پے درپے ہونے والے سانحات کو اپنے معروضی حالات کے تناظر میں دیکھنا ہے اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کا تدارک یقینی بنانا ہے۔ اُنہوںنے مزید واضح کیا کہ مادر وطن کی حفاظت ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور ہم نے یہ ذمہ داری مکمل ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کرنی ہے ۔ ذاتی اغراض و مقاصد اور پسند و ناپسند کو پس پشت ڈال کر ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔اس ملک کی سلامتی میں ہی سب کی سلامتی ہے ۔نگران حکومت انسانیت کے دشمن عناصر کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ۔ان کو بے نقاب کرنا اور کیفرکردار تک پہنچانا آئینی ذمہ داری ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔مزید برآں نگران وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان انتظامیہ سے 12 گھنٹے کے اندر وقوعہ کی جامع رپورٹ طلب کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا شہید اکرام اللّٰلہ خان گنڈا پور کو جو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی وہ وزیراعلیٰ کی جاری کردہ ہدایات کی رو سے کافی تھی یا نہیں اور یہ بھی معلوم کیا جاسکے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں خود کش بمبار کیوں اور کیسے شہید کی جیپ کے قریب پہنچا اور مجوزہ احتیاطی تدابیر کیوں اختیار نہیں کی گئیں اور کوتاہی کے ذمے داروں کا تعین کیا جاسکے اُنہوںنے ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی مکمل فہرست فوری طور پر پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔