صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ذی الحج کا چاند 12 اگست کی شام نظر آنے کی پیش گوئی

آن لائن | پیر 23 جولائی 2018 

فیصل آباد(آن لائن)ذی الحج کا چاند 12 اگست کی شام نظر آنے کی پیش گوئی،عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کوہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہر فلکیات ، قمر شناس و علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ١ئے گا جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اورعید الاضحی 22 اگست بروز بدھ بمطابق 10 ذ ی الحج کو ہوگی جبکہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ١نکھوں دیکھے چاند کے مطابق قوی امکان ہے کہ اس بار سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی عید قربان ایک ہی روز ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اگست بروز ہفتہ کی شام ذی ا لحج کا چاند نظر ١نا ممکن نہیں کیونکہ اس روز بوقت نماز مغرب نئے چاند کی عمر پاکستان میں 4 گھنٹے اور سعودی عرب میں 6 گھنٹے ہوگی جبکہ عینی رویت کیلئے چاند کی عمر کا 20 سے 34 گھنٹے کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح نیا چاند 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ١ ئے گا اور یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 11 اگست بروزہفتہ کو 14:57 بجے جبکہ سعودی وقت کے مطابق 12:57 بجے ہوگی۔پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے مزید بتایا کہ غروب شمس کے 50 منٹ بعد تک چاند کا نظر ١نے کیلئے افق پر کھڑے رہنا ضروری ہے لیکن 11 اگست کو پاکستان میں یہ وقت 8 سے9 منٹ اور سعودیہ میں 5 سے9 منٹ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فرزندان توحید 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج ادا کریں گے اور سعودیہ و پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست بدھ کو ہی منائی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔