صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

ڈیرہ خودکش دھماکہ، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، عمران خان

سی پی پی | پیر 23 جولائی 2018 

اسلام آباد(سی پی پی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کش حملے میں اکران اللّٰلہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ڈامہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکرام اللّٰلہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرام اللّٰلہ گنڈا پور کی تحریکِ انصاف سے گہری وابستگی تھی۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن بلا تمیز و تفریق انتشار کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، لیکن وہ ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتا ہے نہ ہی تقسیم میں کامیاب ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے اور الیکشن کمیشن انتخابات کے پرامن انعقاد اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔