صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

ایران بڑے سائبر حملے کی تیاری میں،امریکہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

این این آئی | پیر 23 جولائی 2018 

تہران/واشنگٹن(این این آئی)امریکی عہدے داروں نے کہاہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے ہیکروں کے نیٹ ورکس اس وقت امریکی اور یورپی انفرا اسٹرکچر، عالمی نجی کمپنیوں اور خطے کے ممالک میں برقی نظاموں پر سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ جوہری معاہدے کے مکمل طور پر خاتمے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کولوراڈو میں ہونے والے اجلاس کا مرکزی موضوع سائبر خطرات تھا۔ اس حوالے سے قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس، ایف بی آئی کے بیورو چیف کِرِس ورائے اور پراسیکیوٹر جنرل روڈ روزنشٹائن نے روس، چین ، ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے سنگین خطرات سے خبردار کیا۔ایسپن فورم کے دوران ڈان کوٹس کا کہنا تھا کہ روس سائبر عداوت کے میدان میں ایران اور چین سے زیادہ سرگرم رہا۔ تاہم دیگر امریکی عہدے داران نے باور کرایا ہے کہ ایران اس سلسلے میں یہ تیاریاں کر رہا ہے کہ امریکا، جرمنی، برطانیہ اور یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک میں بجلی کے نیٹ ورکس، پانی کے پلانٹس کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال اور ٹکنالوجی کی کمپنیوں کیخلاف سائبر حملوں کے ذریعے ان کی خدمات کو معطل کر دیا جائے دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ سائبر میدان میں حملہ آور کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک بیان میں یوسفی نے کہا کہ ایران کسی طور بھی امریکا کے ساتھ سائبر جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔